این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر ميں مزيد 29 افراد کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کےمطابق ايک دن ميں 6 ہزار47 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے مثبت کيسز کی شرح نو اعشاريہ آٹھ آٹھ فيصد ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پشاور کرونا وائرس کے کیسز کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے اور مثبت کيسز کی شرح 25 فيصد تک جاپہنچی ہے۔
پنجاب ميں لاہور کے بعد ملتان سرفہرست آگيا ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاريہ چار ريکارڈ کی گئی جبکہ صوبے بھرميں شرح سات اعشاريہ سات فيصد ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کيے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے باعث لاہور سے 5، راولپنڈی سے2،ملتان اور ڈيرہ غازی خان سے ايک ایک مریض کا انتقال ہوا۔
بلوچستان ميں مثبت کيسزں کی شرح دس اعشاريہ چار سات فيصد پر آگئی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/2rIAvFL6T
via IFTTT
0 تبصرے