Breaking News

header ads

شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔ عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

وکیل نے حاضری سے استثنیٰ اور شاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گزشتہ روز سائفرکیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء شاہ محمود قریشی کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ee3Yza0

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے