بنوں میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعے پر صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بنوں میں 9 جوانوں کی شہادت پردل دکھی اورغمزدہ ہے۔فوجی جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے،جوان وطن کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سینہ سپر ہیں،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ زخمیوں کو جلد از جلد صحتیاب کرے۔ آمین۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aGWjELo
via IFTTT
0 تبصرے