چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی انگنت قربانیوں کی یاد دلاتاہے۔ دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادروطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیے ہم سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقراررکھ کردشمن قوتوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔ افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیزکی سالمیت اور امن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی۔ مسلح افواج عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Li9Eoxe
via IFTTT
0 تبصرے