صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارےآباؤاجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ارض وطن حاصل کیا،یہ قربانیاں تقاضاکرتی ہیں کہ ملک کیلیے کسی قربانی سے گریزنہ کریں۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اللہ سے دعاہے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی ہمت دے، دعاہے ملک کوسنبھالنے، خوبصورت بنانے کیلیے بھرپور کردارادا کر سکیں،آمین۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ruw2lDq
0 تبصرے