پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے کا دوسرا میچ بھی جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ناروے فٹبال کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے کلب تھرسیل کو 4 صفر سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے عبیداللہ نے دو، شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
پری کوارٹر فائنل میچ جیت کر پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان ٹیم کو مزید 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ML7kH4Z
0 تبصرے