Breaking News

header ads

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب

وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل (ہفتہ کو) طلب کرلیا گیا، جس میں وزرائے اعلیٰ، شماریات ڈویژن کے حکام اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست تک حکومت کے خاتمے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد 90 روز میں انتخابات کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Q9FzJx3
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے