عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت میں اہم اجلاس آج پھر ہوگا۔
نیپرا، پاور ڈویژن اور ڈسکوز ممکنہ ریلیف، چوری، نقصانات اور ریکوریز کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں بلز میں اضافے کے بعد عوامی ردعمل بھی زیر غورلایا جائے گا۔اجلاس میں ٹیکسز، سرچارجز کے معاملات اور حل پر بریفنگ دی جائے گی۔
پاور ڈویژن کا موقف ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرط پر کیا گیا۔ بجلی کی سالانہ چوری اور نقصانات 500 ارب روپے سے زائد ہیں۔
پاور ڈویژن کے مطابق نادہندگان کے ذمے بھی 1200 ارب سے زائد کی رقم ہے۔ 2310ارب کا گردشی قرض روکنے کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانی پڑی۔
پاور ڈویژن کا موقف ہے کہ مہنگا امپورٹڈ فیول،ڈالر کی بے قدری اور فی یونٹ 70فیصد کیپسٹی چیلنجز ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hsRnGe6
via IFTTT
0 تبصرے