Breaking News

header ads

ٹریل تھری زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، تین روز بعد مبینہ ملزم گرفتار

ٹریل تھری زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،اسلام آباد پولیس نے تین روز بعد مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کوتکنیکی بنیادوں پرگزشتہ رات گرفتارکیا گیا ۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسارپولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی تھی۔

مدعیہ اورملزم کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی ۔ مقدمہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارگلہ ٹریلزمحفوظ ہیں ان کی ڈرون سے نگرانی اورمؤثر گشت یقینی بنایا جاتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BvT0CzD
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے