Breaking News

header ads

چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کومقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ۔

لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب کےکیسزیکجا کرنے اورکارروائی روکنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پرسماعت کی ۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین کا کہنا ہے کہ سینئروکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے، عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ درخواست میں پنجاب بھرمیں درج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/61Eexli

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے