Breaking News

header ads

چیئرمین پی ٹی آئی سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں نامزد

فیصل آباد اور گجرانوالا پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں نامزد کردیا۔

فیصل آباد پولیس نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پرحملہ کیس میں ضمنی رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی قتل ودہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی بیان میں زیردفعہ109کے تحت ملزم نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 10 مئی کو مقدمہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ، 18 افرادزخمی ہوئے تھے، 9 مئی کو مئی کو راہوالی چیک پوسٹ پرحملہ ہوا جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پولیس نے 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CE6Z9NF
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے