فلپائن کے ایک جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے کم سے کم 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 40 کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثہ ساحل سے صرف 46 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ جمعرات کو منیلا کے مشرق میں واقع صوبہ رزل کے لگونہ دی بے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ایم بی پرنسیس آیا نامی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔
پولیس اور کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شدید طوفان کے باعث جب لوگوں نے کشتی کے ایک جانب ہوگئے تو کشتی جھکنے لگی اور کچھ ہی لمحوں میں ڈوب گئی۔
پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے جلد ہی کوسٹ گارڈ اور دیگر مقامی اداروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن پھر بھی کم سے کم 26 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 40 کو بچا لیا گیا۔
کوسٹ گارڈ کے ریئر ایڈمرل ہوستیلو ارتورو کورنیلو نے کہا کہ فیری میں زیادہ سے زیادہ 42 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے جانا تھا تاہم اس سے زیادہ افراد سوار نہیں ہو سکتے تھے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں طوفانوں، کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ سوار افراد اور کشتیوں میں حفاظتی ضوابط کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سمندر میں حادثات پیش آتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6xWUPZI
via IFTTT
0 تبصرے