آئرلینڈ نے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایڈنبرا میں ہونے والے یورپ ریجن کوالیفائر میں آئرلینڈ اور جرمنی کا میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے آئرلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی، آئرلینڈ نے پانچ میں سے چار میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔ آئرش ٹیم اپنے کوالیفائر کا اختتام جمعہ کو میزبان سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر خوشی ہے۔ ہم ایک واضح منصوبے اور جیت کی امیدوں کے ساتھ سکاٹ لینڈ آئے تھے ، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔
پال سٹرلنگ نے کہا کہ آئندہ ماہ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ مشترکہ طور پر کریں گے جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hPe1qNG
0 تبصرے