Breaking News

header ads

بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد جاں بحق

بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے پھر تباہی مچا دی۔ مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان مون سون بارشیوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ صوبے میں 3سو35مکانات سیلاب کی زد میں آ گئے، ایک سو12 مکانات مکمل تباہ،2سو 23 کو جزوی نقصان پہنچا۔

مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے بجلی کے کھمبے بہا لے گئے۔ نجلی کی فراہمی معطل، مواصلانی نظام درہم برہم ہو گیا۔ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر عارضہ بندایک بار پھر سیلاب کی نذر ہو گیا، جس سے بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاپراہ بند ہو گئے مسافر پھنس گئے۔

حب پل کا راستہ نہ بننے کی وجہ کوئٹہ کراچی قومی شاہر اہ بند ہے، محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پہلے ہی صوبے کے تمام اضلاع میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعظ کیچ میرانی ڈیم میں پانی کی سطح248.90 فٹ تک بلند ہوگئی سپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے، کوہلو، ژوب،شیرانی، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ،قلات ، خضدار،آواران، با رکھان سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YClwLUj
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے