Breaking News

header ads

سپریم کورٹ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ سماعت کے دوران چڑیوں کی چہچہاہٹ

سپریم کورٹ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل کا آغازکر دیا،سماعت کے آغاز پر چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو چڑیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا چڑیاں شاید آپ کے لیے کوئی پیغام لائی ہیں۔

اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ، امید ہے پیغام اچھا ہوگا، چیف جسٹس نے جواب میں کہا وہ زمانہ بھی تھا جب کبوتروں کے ذریعے پیغام جاتے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qKXE5mv

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے