Breaking News

header ads

عیدالاضحی قربانی مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہےوزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ سماجی واقتصادی عدم مساوات کوکم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے حجاج کرام ، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو، حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6Zed2fI

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے