لاہورہائیکورٹ نےچئیرمین پی سی بی کے انتخابات روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنراوردیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے موقف اختیارکیا گیا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بورڈآف گورنرزکو پی سی بی الیکشن کمشنرنے عہدوں سے ہٹا دیا،پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیرآئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کےنوٹیفیکیشن کو کالعدم قراردیا۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر نےغیرقانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈآف گورنرزتشکیل دیا۔استدعا کی گئی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈآف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیرآئینی قرار دیاجائے،عدالتی فیصلے آنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیاجائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2HcpuIP
via IFTTT
0 تبصرے