Breaking News

header ads

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ کیئرکی بہتری کے لئے پلان طلب کر لیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی بہتری کے لئے پلان طلب کر لیا۔سیکرٹری صحت کوسات روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ کیئرکی بہتری کیلئے پلان طلب کرلیا گیا۔وزیراعلی کی سیکرٹری صحت کو 7روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسپتالوں میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی کاجامع پلان بنایا جائے گا۔خدمات کی بہتری کیلئے اسپتالو ں کونئی بلڈنگز میں منتقل کیاجائے گا۔بڑے اسپتالوں میں بائیومیڈیکل مشینیں، طبی آلات اور دیگرسہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں بڑے اسپتالوں کیلئے ہیلتھ کونسلزکے قیام کی تجویزپراتفاق کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے 7بڑے ٹیچنگ اسپتالو ں میں 60 بنیادی سٹینڈرڈ میڈیسن فراہم کی جائیں گی،تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں 25ضروری میڈیسن فراہم کی جائیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RDQHeu7
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے