Breaking News

header ads

آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گیوزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الحمداللہ، اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا۔ پاکستان نے 9 ماہ کیلئے اسٹیںڈ بائی ارینجمنٹ پر اسٹاف کی سطح کامعاہدہ کیا۔ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ ہوں گے۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ معاہدے سے معاشی استحکام، پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں مددملے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزیرخزانہ اور ٹیم کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ معاہدے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کے بھی شکرگزار ہیں۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کا مطلب کیا ہے؟

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سہ پہر 4 بجے وزیرخزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kn2z4uo

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے