Breaking News

header ads

اکرم چیمہ کا پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کی کامیابیوں کوعبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی گئی، کور کمانڈر ہاؤس کو جلا کر راکھ کردیا گیا، جی ایچ کیو دنیا کیلئے ہیبت کانشان ہے ،اس پربھی حملہ کیاگیا، ایم ایم عالم کاطیارہ جلاکر کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی؟ کیا ان سب کو ٹارگٹ کرکے ملک کونیست ونابود کرنا مقصود تھا؟

اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہرگھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ اور ہلاکتیں ہوتی تھیں، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کوامن دیا، یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، اس شہرمیں پاکستان کی سیاست ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش میں ثابت ہوگیا9 مئی کے احتجاج میں وہاں موجود نہیں تھا، تحیققات کے بعد ملوث افراد کو عبرت کانشان بنایا جائے، فورسز کی قربانیوں کے باعث ہم گھروں میں آرام سکون سے رہ رہے ہیں۔

اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ سیاچن سے گوادر حفاظت کرنے والے سپاہی کا مورال گرانے کی کوشش کی گئی، پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، تحیققات کے بعد ملوث افرادکوعبرت کانشان بنایا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cuPShdV
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے