وفاقی پولیس کے تفتیشی نظام کی مکمل تنظیم نو کردی گئی۔ اسلام آباد میں پولیس بیورو آف انویسٹی گیشن قائم کردیا گیا۔
ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق پولیس بیورو آف انویسٹی گیشن میں مختلف اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ بھی قائم ہیں۔ تفتیشی بیورو کے قیام کا معیاری ضابطہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق معیاری ضابطہ کار میں تفتیش کے تمام پہلوؤں کو دائرہ کار میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افسران اور اہلکاروں کی سزا اور جزا کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
تفتیشی بیورو کےقیام کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت، میرٹ پرمکمل کرنا ہے۔ فوجداری مقدمات کی بہتر تفتیش جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کردار ادا کرتی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/dezOX2j
0 تبصرے