ایف آئی اے سرکل فیصل آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر طاہرندیم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے25 پاکستانی پاسپورٹس، جعلی بینک مہریں برآمد کرلی گئیں، ملزم سےمختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹاپ پیپرز، چیکس بھی برآمد کرلیں گئیں ہیں ۔ چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزم نے شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے، اس کے علاوہ شہریوں کوغیرقانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا اور دیگرممالک بھیجنے میں ملوث تھا۔
انسانی سمگلر طاہر ندیم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات درج تھے۔ اس کے علاوہ مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے۔ ملزم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات اور 3 انکوائریاں درج تھیں۔
ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا۔ طاہر ندیم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/r0LempK
0 تبصرے