ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا البتہ اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم سے متعلق نئی پیشگوئی جاری کردی۔ جس کے مطابق آج دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن بھر موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، شام اور رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی دن بھر موسم شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1UAucSy
via IFTTT
0 تبصرے