فیصل آباد میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے افراد گاڑی میں گھرجارہے تھے کہ ان کے مخالف فریق کے مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مقتولیں میں 36 سالہ محد عامر، 6 سالہ دعا فاطمہ 7 سالہ مغیراور 12سالہ علی حسن شامل ہیں ۔ واقعے میں خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/56Aq7jJ
0 تبصرے