لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست سننے سے معذرت کرلی۔
عمران خان جسٹس علی ضیا باجوہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست کسی اور بنچ کے سامنے فکس کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
عدالتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی دوسرے بنچ کے سامنے کیس کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانتیں منظورکرلیں۔
عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے گاڑی ہائیکورٹ کے اندر لانے کےلیے رجسٹرار آفس سے اجازت بھی مانگ لی، عمران خان کا مؤقف ہے کہ مقدمے میں پیشی کے لیے ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت دی جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/c9jfIhQ
via IFTTT
0 تبصرے