Breaking News

header ads

دہشتگردوں کو غیرمعمولی سہولت پہنچانے پر جج کیخلاف آفیشل ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دہشتگردوں کو غیرمعمولی سہولت پہنچانے پر جج کیخلاف آفیشل ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں شرپسندوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ دہشتگردی واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے انعامات کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیرقانونی سہولت کاری پراظہارتشویش کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کوغیرمعمولی سہولت پہنچانےپرجج کیخلاف آفیشل ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نامزدملزمان کی غیرآئینی سہولت کاری کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔ شرکاء نے نامزد ملزمان کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شرپسندوں کیخلاف درج کیسز کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفرور شرپسندوں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،محسن نقوی نے کہا کہ آرمی تنصیبات،عوامی اثاثوں پرحملہ کرنیوالےرعایت کےمستحق نہیں۔

دوسری جانب اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کے حوالگی کےلیے کمشنرلاہورکی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم آج زمان پارک جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dj7EnBp
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے