سندھ حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے اور پیپلزبس سروس میں 500 نئی بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، جس میں 200 ٹیکسیاں شامل ہوں گی جبکہ 50 پنک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مخصوص ہوں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے 25 ارب روپے مالیت کی 500 نئی بسز خرید کر پیپلز بس سروس میں شامل کی جائیں گی۔
شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ حیدرآباد میں ہٹڑی سے کھیسانہ موری تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جائے، نئے روٹ کی ٹرائل 3 روز کے اندر شروع کی جائے۔
صوبائی وزیر نے کراچی شہر میں پیپلز بس سروس کی تمام بسوں کو روڈ پر لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جون تک مزید 20 بسیں سندھ حکومت کو مل جائیں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Aqdz4E2
0 تبصرے