انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کو8 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل نے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا کی تاہم جگہ کا تعین کرنے پر عدالتی معاونت درکار نہیں عدالت کیجانب سےتفتیش کے لیے جگہ کا تعین کرنا عدالتی مداخلت بھی ہوسکتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ فی الحال فریقین باہمی رضامندی سے عمران خان کا بیان ریکارڈ کرنے کے طریقے کار کا تعین کرنے پر آزاد ہیں، قانون مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جگہ کا تعین فریقین کو باہمی رضامندی سے کرنا ہوگا۔ امید ہے آئندہ تاریخ سے قبل عمران خان کو جے آئی ٹی شاملِ تفتیش کرلےگی۔
تحریری حکمنامے میں عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر دلائل کے لیے فریقین کو 8 جون کو طلب کرلیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/vlmGsEU
0 تبصرے