Breaking News

header ads

پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت سمیت دیگرسے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چودھری زبیراحمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواستوں میں چارسوترپن پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

نشاندہی کی گئی کہ پنجاب حکومت نے نو مئی واقعہ کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کر دیا گیا ۔

درخوست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کررہائی کا حکم دیا جائے۔درخواستوں پرمزید کارروائی تئیس مئی کو ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WtceHA7
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے