Breaking News

header ads

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سول جج نصر من اللہ 2 بجے فیصلہ سنائیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سیشن عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی سول عدالت کے جج نصر من اللہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائیں گے۔

اس سے قبل دلائل دیتے ہوئے رضوان عباسی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ںکاح کیوں کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد کی حدود میں رہتے رہے، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کیلئے لے جایا گیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا فروری 2018ء میں دوبارہ نکاح اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے شادی ختم ہونے کے بعد بشریٰ بی بی سے نکاح کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FDjHwRh

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے