Breaking News

header ads

پنجاب پولیس کے ایک دہائی سے ترقی سے محروم اہلکاروں کیلئے خوشخبری

پنجاب پولیس کے 10 سال سے ترقی سے محروم اہلکاروں کو خوشخبری مل گئی، آئی جی پنجاب نے فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ اسٹاف کی ترقی کی سمری پر دستخط کردیئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی جانب سے فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ اسٹاف کے اہلکاروں کی ترقیوں کی سمری پر دستخط کردئیے گئے، اگلے ہفتے سے فنگر پرنٹ بیورو برانچ کے اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 580 سب انسپکٹرز اور 450 اے ایس آئیز کی ترقیوں کی منظوری ہوجائے گی۔

آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ترقی کی سمری دستخط کرکے بھجوادی گئی ہے، فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ اسٹاف کے اہلکاروں کی ترقیاں ایک دہائی سے زائد عرصہ سے رکی ہوئی تھیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TJXIxCj
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے