Breaking News

header ads

سندھ ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا

سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے تھری ایم پی اوکےتحت گرفتارچالیس سے ذائدپی ٹی آئی کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ملزمان کو دس ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ نےعدالت کوبتایا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔عدالت نےکہا آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگرپہلے یہ بتائیں گرفتارشدگان کے خلاف کیا مواد ہے۔سرکاری وکیل نے کہا آپ ہمیں سن تو لیں،عدالت نے کہا آپ ہمارا حکم چیلنج کردیجیے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/rsHZPpd
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے