Breaking News

header ads

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین کی رہائی کا حکم دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zsH0RfJ
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے