Breaking News

header ads

ٹانک میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

ٹانک بازار میں پولیس وین پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بنوں روڈ پر مین بازار میں دامان پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے اسپتال کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا ہے، اسپتال آنے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر بھی موجود ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں، واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Cn0pUGy

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے