Breaking News

header ads

سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میرظہور حسین کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

بلوچستان اسمبلی کے سابق سپیکر ، بلوچستان نیشل پارٹی کے رہنما اور کھوسو قبیلے کے سربراہ میر ظہور حسین کھوسہ انتقال کر گئے۔

ميرظہورحسين کھوسہ کافی عرصےسےپھیپھڑں کےکينسر میں مبتلا تھے اورکراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کی میت کراچی سے ان کے آبائی علاقے صحبت پورلائی جائے گی جہاں خیر دیں کے علاقےمیں تدفین کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں میر ظہور حسین خان کھوسہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی، اور کراچی کے آغا خان ہسپتال میں ان کا گلے کا آپریشن کیا گیا تھا۔

میر ظہور خان کھوسہ معروف قبائلی شخصیت میر منظور احمد خان کھوسو کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزرا میر اظہار خان کھوسو اور میر سلیم خان کھوسہ کے چچا تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xroGpCN

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے