پاکستانی کرکٹرزکی جانب سے قوم کوعیدالفطرکی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے خصوصی عید پیغام میں کہا کہ امید ہے آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید انجوائے کریں گے،اپنےگھر والوں کا خیال رکھیں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔
کپتان بابراعظم نے کہا آپ کو خوشی کا دن مبارک ہو ا،اللہ آپ کی عبادت قبول کرے ، کرکٹرزشاداب نے کہا کہ خان اپنے دوستوں اور رشتے داروں کا خیال رکھے۔
قومی کرکٹرعامرجمال نے عیدالفطر پر پیغام میں کہا مسلم امہ کو میری طرف سے عید الفطر بہت مبارک ہو،کوشش کریں اس عید کواپنے قریب غریب غرباء کے ساتھ منائیں، غریبوں کی خوشیوں میں شریک ہوکر اپنی عید کو دوبالا کریں۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی جانب سے بھی قوم اور تمام اہل اسلام کو عید مبارک باد دی گئی ہے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پوری امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
عاقب جاوید، ڈیوڈ ویسا ، زمان خان، دلبر حسین ،شین ڈیڈز ویل اور احسن بھٹی، جلات خان، احمد دانیال اور شاویزعرفان کی جانب سے بھی لاہور قلندرز کے فینز کوعید مبارک پیش کی گئی ہے۔
قومی ویمز کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھی قومی اور مسلم امہ کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور کھلاڑی دانش عزیز نے بھی عید مبارک کے پیغامات جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے بھی عید الفطر کی مبارک باد دی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RUpNLEa
0 تبصرے