بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کسٹم انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ کروڑروپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد برآمد کرلی ۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اوراور دیگرعملے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر نوشکی کی ایک فلور مل پرچھاپہ مار کر بڑی تعداد میں چینی اور یوریا کھاد برآمد کرلی ۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سامان میں چینی کی 10 ہزار بوریاں اور 12 سو بوریاں شامل ہیں ، برآمد شدہ سامان کی مالیت چھ کروڑ روپے ہے ۔
ترجمان کے مطابق گودام کو سیل کر کے لوکل انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کے حوالے کردیا گیا ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6DOtJcQ
via IFTTT
0 تبصرے