پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پراس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔
انہوں نے لکھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ اس کا نقطۂ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔
واضح رہے کہ حکومتی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 2 بیٹھک ہو چکی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JP8w06g
0 تبصرے