ملک بھرمیں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
درخواست تلہ گنگ کےشہری ملک فیصل محمودکی جانب سےدائرکی گئی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات سےہی عوام حقیقی نمائندے چن سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور کےپی انتخابات کیس کی سماعت آج مکمل ہونے کا امکان
درخواست میں کہا گیا کہ دوصوبوں میں پہلےاورباقی الیکشن بعد میں ہونے سے زیادہ خرچہ اورعام انتخابات میں نگران حکومتوں کا نظام بھی متاثرہوگا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب
کےپی ،پنجاب الیکشن کے التوا ،نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی استدعا کی گئی۔درخواست میں وفاق، صدر،الیکشن کمیشن اوردونوں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fvdcz6L
via IFTTT
0 تبصرے