Breaking News

header ads

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں تک بارش کی پیشگوئی کردی

لاہورمیں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شام بارش برسنے کی پیش گوئی کر دی جو 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

تیز بارش کی پیشگوئی: سندھ حکومت کا جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اُدھرکراچی میں آج بارش برسانے والا مغربی سسٹم کمزورہوجائے گا کل سے بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوسرے عشرے میں شدید گرمی کی بھی پیش گوئی کردی۔

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پشاورمیں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی۔بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا۔

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں سےدو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے،گندم کی کھڑی فصل اوررابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ،سڑکوں پر کھڑے گندے پانی ،کچرے اوربجلی گیس کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BHyFdN6

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے