Breaking News

header ads

کوئٹہ: حسان نیازی کو آج ایک بار پھر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا

عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنماء حسان نیازی کو آج ایک بار پھر کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا، گزشتہ روز ضمانت کے بعد انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنماء حسان خان نیازی کو آج ایک بار پھر کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، انہیں راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

حسان خان نیازی کو کوئٹہ اور اسلام آباد کی عدالتوں نے گزشتہ روز ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہیں پولیس نے دوبارہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔

حسان نیازی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزم کی حوالگی کیلئے پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ لکھ دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vp1Bs4Q

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے