سندھ کےپندرہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات (Election)کی ری پولنگ نتائج کا معاملہ،59 میں سے46نشستوں کی غیرحتمی غیرسرکاری پارٹی پوزیشن کےنتائج موصول ہو گئے۔
غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا جبکہ 6 نشستوں پرگرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کامیاب رہی۔
پیپلزپارٹی چیئرمین اوروائس چیئرمین کی سولہ میں سے8 نشستیں لینےمیں کامیاب ،2 نشستیں جی ڈی اے اور2 آزاد امیدوارکےحصےمیں آئی۔
کراچی بلدیاتی انتخابات:235 یوسیز کے مکمل نتائج جاری، پیپلزپارٹی کو برتری
غیرحتمی غیرسرکاری پارٹی پوزیشن کےنتائج کےمطابق جنرل ممبرکی کل 32 میں سے21 نشتیں پیپلزپارٹی نےحاصل کی،دونشست پرجی ڈی اےایک،ایک نشست پرایم کیوایم اورآزادامیدوارکامیاب ہوا۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم
ممبرضلعی کونسل کی کل 11میں سے6 نشستوں پرپیپلزپارٹی سرفہرست رہی،دو پر جی ڈی اے اورایک نشست پرآزادامیدوارکےحصےمیں آئی،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلدیاتی تمام کیٹگیریزکی 13 نشستوں کےنتائج آنا اب بھی باقی ہیں۔
واضح رہےکہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین،وائس چیئرمین،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اورجنرل ممبر کی نشستوں پرمقابلہ تھا،ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اوردھاندلی کے الزامات پرانتخابات ملتوی کردئیےگئےتھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZL9SGxc
0 تبصرے