چیئرمین نیب کےعہدے سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں تھی۔
استعفیٰ دینے کے بعد نیب کے افسران سے خطاب کے دوران آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی۔ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا اور نہ لے کر جارہا ہوں۔
سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں تھی۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑ لو، ایک ایک پلاٹ والے کو اندر کردو جب کہ اربوں لوٹنے والے باہر ہیں۔
دوران آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، نیب افسران صرف قانون کی سنیں، کسی کی مداخلت برداشت نہ کریں اور ڈٹ کر آزادی سے کام کریں۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ آج منظور ہوا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب سلطان کے اصرار پر استعفی منظور کیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9uS0BEt
via IFTTT
0 تبصرے