Breaking News

header ads

شعبان المعظم کے چاند کی تلاش،رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

نئے اسلامی ماہ شعبان المعظم ہجری 1444 کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز منگل 21 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس 21 فروری شام ساڑھے پانچ بجے کوہسار بلاک پاک سیکریٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوگا، جب کہ دیگر شہروں میں ذونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد کیے جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کریں گے، جب کہ سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

چاند کی رویت کی شہادت / اطلاعات سامنے آنے پر مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FAfrz0B

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے