Breaking News

header ads

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے درمیان نمائشی میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5 فروری کو کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ٹکٹوں کی قیمت 20 روپے سے 15000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم سمیت دیگر منتخب مقامات پر شائقین کی لائیں لگ گئیں۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مداح کہتے ہیں کہ وہ سرفراز احمد ، نسیم شاہ اور جیسن رائے کو اپنے میدانوں میں کھیلتا دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے مداحوں کا جوش بھی کچھ کم نہیں، وہ بھی بابر اعظم، محمد حارث اور حضرت اللہ زازئی کے جلوے دیکھنے کو بے قرار ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/N845dVG
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے