Breaking News

header ads

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اُس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اُس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو 2020 سے بلیک میل کررہا تھا، اور اس نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں، خاتون برطانیہ میں مقیم ہے جس کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی اور ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور ملزم کے قبضے سے اُس کے زیر استعمال تین موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YKRGdc7

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے