Breaking News

header ads

روپے کی قدرمیں مزید کمی؛ ڈالر 275 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ روپیہ اپنی قدر کھوتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائرسے متعلق اعداد و شمار جاری کئے تھے جس کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جمعے (3 فروری2023) کے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 64 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک دالر 275 روپے کی سطح پر بیچا اور خریدا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر برابر ہوگئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/J9dtyQx

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے