پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے.
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے دوسو سے زیادہ سیاسی کارکن مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں, ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور اجاگر کرنا ہے، فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور لیڈرشپ نے عوامی حقوق کیلئےہتھکڑیوں کو چوما ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 35 کارکنوں نے حکومت کی رہائی کی پیشکش مسترد کی اور رہنماؤں نے رہائی کی درخواستیں دینے سے انکار کر دیا، یہ جذبہ کسی سیاسی جماعت کارکن اور لیڈر نہیں دکھاسکتا عوام کی جماعت صرف تحریک انصاف ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زلفی بخاری، صداقت عباسی، فیاض الحسن چوہان ، اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کو رات گئے شاہ پور جیل منتقل کیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uLlRS6V
via IFTTT
0 تبصرے