خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ سے نامعلوم ملزمان نے آئل کمپنی کے چار ملازمین کو اغوا کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
چاروں ملازمین شمالی وزیرستان کے علاقے انغرکلی کے قریب سروے کیلئے گئے تھے۔ کام سے واپسی پر ملازمین کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد کی بازیابی کیلئے علاقے اور ملحقہ جگہوں پر سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں آئل کمپنی کے ملازمین کے اغوا کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
سال 2018 میں ہنگری آئل کمپنی کے چار ملازمین کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
سال 2009ء میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر ارضیات پیوٹر اسٹانزاک کو بھی اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد تاوان کی ادائیگی اور زیر حراست ملزمان کی رہائی سے متعلق اغواکاروں کی شرائط تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے انہیں بھی قتل کر دیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JUOPn84
0 تبصرے