پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےحوالےکی گئی، جب کہ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی فہرست حوالے کی۔
دفترخارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے 1988 کو دستخط کیے گئے، جس کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری کو فہرست کا تبادلہ ہوتا ہے، اور اور یہ سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/payiBOP
via IFTTT
0 تبصرے